ابنا: مظاہرين نے اسرائيل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے غزہ ميں عالمي ريڈکراس سوسائٹي کے دفتر سے اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر تک مارچ کيا-مظاہرين عالمي برادري سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ اسرائيلي جيلوں ميں بغير مقدمہ چلائے بند کئے جانے والے فلسطيني قيديوں کي رہائي کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے-واضح رہے کہ اسرائيلي جيلوں ميں بند فلسطيني قيديوں نے جيل حکام کے ناروا سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھي ہے-جمعے کے روز انساني حقوق کے عالمي ادارے ايمنيسٹي انٹر نيشنل نے ايک بيان ميں اسرائيلي جيل ميں بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطيني قيديوں کي صورتحال کے بارے ميں شديد تشويش کا اظہار کيا تھا-اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ايک ہزار سے زيادہ فلسطيني قيدي سياسي سرگرميوں کے جرم ميں اسرائيلي جيلوں ميں بند ہيں-
.....
/169